کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہو کر 93 ہزار 707 روپے ہو گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قدر میں 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گر کر ایک ہزار 800 امریکی کرنسی ہو گئی تھی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے اور دس گرام کی قدر 515 روپے گراوٹ کے بعد 93535 روپے رہی۔