شام: امریکی ڈرون حملے میں داعش کا سربراہ اسامہ المہاجر مارا گیا

شام: امریکی ڈرون حملے میں داعش کا سربراہ اسامہ المہاجر مارا گیا
سورس: File

شام:  امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں امریکی ڈرون حملے سے داعش کا مرکزی رہنما اسامہ المہاجر کو  ہلاک کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج نے یہ ڈرون حملہ شام کے مغربی حصے میں روسی فوجی طیاروں کی جانب سے ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو ہراساں کیے جانے کے چند گھنٹے کے بعد کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ امریکی فوج نے اسامہ المہاجر کی شناخت اور ہلاکت کی کیسے کی تصدیق کی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ہلاک ہونے والے داعش رہنما سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

امریکا کی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہم پورے خطے میں داعش کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں