وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو پروانہیں کروں گا:نواز شریف  کا وطن واپسی پردبنگ اعلان 

وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو پروانہیں کروں گا:نواز شریف  کا وطن واپسی پردبنگ اعلان 

دبئی: ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف نے واطن واپسی  اور انتخابات کا عندیہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے وطن واپسی کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔  میاں نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت میں کہا کہ   وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو پروانہیں کروں گا۔ انہوں نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ بھی دیا ہے ۔سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کررہے ہیں۔

وہ موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کررہے ہیں۔نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے ۔تاہم ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ بھی دے دیا۔


نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نےنومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔سعودی عرب میں نوازشریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں