چودھری پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت کی  جیل میں تیسری ملاقات: ایک بار پھر پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ,پرویز الٰہی تیار، مونس کا انکار

چودھری پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت کی  جیل میں تیسری ملاقات: ایک بار پھر پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ,پرویز الٰہی تیار، مونس کا انکار

 لاہور: چودھری پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت کی  جیل میں تیسری ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو ایک بار پھر پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔ چودھری شجاعت کی چودھری پرویز الٰہی سے ایک ہفتہ قبل ہی ملاقات  ہوئی تھی اور ان کو پی ٹی آئی چھوڑنے کامشورہ دیا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں پرویز الہی نے کہاتھا کہ مونس نے مجھے کہاں پھنسا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی تیار ہیں لیکن مونس رضامند نہیں۔ پرویز الٰہی چاہتے ہیں  کہ خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی فیصلہ کریں توبہتر ہیں۔ اس دوران مونس سے فون پر لندن رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔

مصنف کے بارے میں