Get Alerts

سپریم کورٹ نے فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فواد چودھری کی درخواست یکجا کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں کام کر رہی ہیں، اس بات پر شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات مختلف اضلاع میں ہونے کے باعث استثنا حاصل ہو رہا ہے اور ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنا ہائی کورٹ کا اختیار ہے۔

سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی میرٹ پر نہیں بلکہ ناقابل سماعت قرار دے کر اعتراضات کیے، جن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ اعتراضات لاہور ہائی کورٹ کو دیکھنے ہیں اور کیس وہیں سنا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس نے  مزید کہا    "شکر کریں کہ عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا دونوں فریقین کے مقدمات پر اثر پڑے گا، اس لیے معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں حل ہونا چاہیے۔

ٹیگز: