Get Alerts

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کردیا

لاہور:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 11 سے 17 جولائی کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان سمیت متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمے متحرک کر دیے گئے ہیں تاکہ موسمی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے امکانات کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: