کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد ہوگیا
گزشتہ روز اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں آج دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 463 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے پر آگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 4001 ڈالر ہوگئی ہے۔