قطر معاملے کا حل نکالنے وزیراعظم کا قطر اور کویت کا دورہ متوقع

آستانہ: خلیجی ممالک کے اختلافات ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کویت اور قطر کے دوروں کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے درمیان فاصلوں کوختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ کازکستان میں اپنے دورے کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران ، سعودی عرب اور قطر سے اچھے تعلقات ہیںاور پاکستان اپنی پوری کوشش کرے گا کہ عرب خطے میں بڑھتی خلیج کو کم کر سکے۔مسلم دنیا کو چاہئے کہ وہ اس کشیدگی کوکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

قطر معاملے کا حل نکالنے وزیراعظم کا قطر اور کویت کا دورہ متوقع

آستانہ: خلیجی ممالک کے اختلافات ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کویت اور قطر کے دوروں کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے درمیان فاصلوں کوختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ کازکستان میں اپنے دورے کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران ، سعودی عرب اور قطر سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان اپنی پوری کوشش کرے گا کہ عرب خطے میں بڑھتی خلیج کو کم کر سکے۔مسلم دنیا کو چاہئے کہ وہ اس کشیدگی کوکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر اعظم کا منگولیا اور روس کے صدور سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا قطر سے تعلقات منقطع کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نے قطر کو دہشتگردوں کی حمایت کا الزام دیتے ہوئے اس سے سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کر دئیے۔ہیں لیکن ایران ، ترکی اور فرانس نے اسکی مذمت کی ہے۔یک اعلی ایرانی نمائندے کے مطابق خلیجی ممالک کا قطر کو اس طرح تنہا کرنے کا عمل حالات کو حل کی طرف نہیں لے جائے گا۔