چین اور بنگلہ دیش کا میڈیا کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

چین اور بنگلہ دیش کا میڈیا کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ: چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل وانگ گینگ نیان نے بنگلادیش کے وزیر اطلاعات حسن الحق اور ان کی زیر قیادت ایک وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر وانگ گینگ نیان نے کہا کہ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل چین کا سرکاری میڈیا ہے ۔ اور امید ہے کہ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل دونوں ممالک کے ثقافتی تبادلوں اور دونوں ممالک کے عوام کو سمجھنے میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل بنگلا دیشی زبان کے ریڈیو ، ویب سائٹ ، ٹی وی ڈرامہ اور کنفیوشس کلاس روم کے ذریعے چین کی معلومات پہنچاتا ہے ۔ اور بنگلادیش کے مقامی لوگوں میں بہت مقبول ہے ۔

بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل بنگلادیش کے ساتھ تعاون کرنےوالا اہم ساتھی ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے ریڈیو اور نئے میڈیا نے دونوں ممالک کے ثقافتی تبادلے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ اور امید ہے کہ موجودہ دورے سے دونوں ممالک کےدرمیان میڈِیا کے تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا.