سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں 12ویں جماعت کے امتحانات 26جولائی سے ہوں گے جس کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انٹر بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ویں جماعت کے امتحانات کے بعد گیارہویں کے امتحانات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہویں اور 12ہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین (ELECTIVE SUBJECTS) کے امتحانات لیے جائیں گے، عملی (پریکٹیکل) امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

ed07770e9d23c2ae218d7aef147f8589

سعید غنی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچے %60 condensed syllabus سے صرف elective مضامین کے ہوں گے اور پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

پرچہ 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر سوالات اور 20 فیصد طویل سوالات پر مبنی ہوگا۔ 9 ویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔