Get Alerts

حکومت نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

حکومت نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے بجٹ اجلاس سے قبل ہی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف تنخواہوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے وہیں ، زراعت کے لئے سب سے اہم پیکیج بجٹ میں اعلان کرنے جارہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے قبل میڈیا سے  بات چیت میں کہنا ہے کہ زراعت کے لئے سب سے اہم پیکیج بجٹ میں اعلان کرنے جارہے ہیں زراعت کے لئے ایسے پیکیج کا اعلان کریں گے جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا  ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مزید قیمتیں بڑھانی ہیں یا نہیں وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی، عمران خان اب دو جھنڈے لگاکر بنی گالہ بیٹھ کر تقریریں ہی کیا کریں گے ۔

ٹیگز: budget 2022