پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ 

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،17 سال میں یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے جب یہ لندن میں لوگ پٹرول ڈلوانے کیلئے پریشان نظر آر ہے ہیں ۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں  میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت209.5pسے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 206.9p سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہےکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روس یوکرین جنگ بھی ہے ۔