Get Alerts

پاک بھارت عوام امن چاہتی ہے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر نا ہوگا: بلاول بھٹو

پاک بھارت عوام امن چاہتی ہے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر نا ہوگا: بلاول بھٹو

لندن : چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن کے خواہاں ہیں اور ہمیں نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بریفنگ دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ماضی کی باتوں سے نہیں بلکہ مستقبل کی تعمیر پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سب کے فائدے میں ہے اور صرف وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو امن کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت اپنی عوام سمیت پورے خطے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر امن کا پیغام جنگ کی گونج پر غالب آئے گا۔ انہوں نے بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اب بھی حل طلب مسئلہ قرار دیا۔

برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی ایک جنگ کے مترادف ہے۔

اسی دوران بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے ملاقات کی، جہاں بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: