اسلام آباد :وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم اور دیگر تیار خوراک کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ، حکومت فروزن فوڈز، نوڈلز، ساسز، تیار شدہ گوشت اور دیگر پراسیسڈ اشیاء پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ای کامرس سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جو آن لائن خریداری کو بھی مہنگا کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدامات بجٹ میں ریونیو بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، کیوں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے متوقع ہے، جس میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔