نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے پارٹی کے طاقتور رہنما امیت شاہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ سبرامنیم سوامی نے امیت شاہ کو قاتل اور غنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر متعدد قتل کے الزامات ہیں اور جج لویا کی موت میں ان کا ہاتھ ہے۔
سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا کہ جج لویا امیت شاہ کے خلاف فیصلہ دینے والے تھے، جس کی وجہ سے ان کی موت کے پیچھے امیت شاہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کی مجرمانہ ذہنیت طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کو فروغ دے رہی ہے۔
ان بیانات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور حکومت کی سخت تنقید ہو رہی ہے