Get Alerts

کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج شام قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔
بجٹ کا مجموعی حجم اور اہم نکات:

    آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔    نئے ٹیکسوں کا تخمینہ 2 ہزار ارب روپے لگایا گیا ہے، جن کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور مالی خسارہ کم کرنا ہے۔    غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے، جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔

محصولات کا ہدف:

    ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔    نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 167 ارب روپے کی وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے۔    دونوں کو ملا کر کل آمدنی کا ہدف 19 ہزار 298 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں تمام شعبوں سے ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کا مقصد آمدنی میں اضافہ اور مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

ٹیگز: