Get Alerts

وفاقی بجٹ 26 -2025 :پیٹرولیم مصنوعات پر 2۔5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

وفاقی بجٹ 26 -2025 :پیٹرولیم مصنوعات پر 2۔5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ فوسل فیولز کے زیادہ استعمال کی حوصلہ شکنی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور گرین انرجی منصوبوں کے لیے مالی وسائل مہیا کرنے کی غرض سے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ لیوی آئندہ مالی سال 2026-27 میں بڑھا کر 5 روپے فی لٹر کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی بھی وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں پر بھی اثرات مرتب ہوں گے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز: