Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچے گا، متوازن وفاقی بجٹ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں :مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچے گا، متوازن وفاقی بجٹ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں :مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے مالی سال کے متوازن وفاقی بجٹ کو پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی نوید قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں ایک بہترین کاوش ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کا باعث بنے گا اور حکومت معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ نے خاص طور پر آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کے عزم کو شاندار مستقبل کی نوید قرار دیا۔ انہوں نے بجٹ میں متوسط طبقے کو دیے گئے ریلیف کو سراہا اور کہا کہ اس سے مصنوعی مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور عوام کے لیے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ٹیگز: