Get Alerts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 278 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 14 پیسے، بحرینی دینار 738 روپے 24 پیسے، عمانی ریال 723 روپے، کویتی دینار 906 روپے 1 پیسہ جبکہ قطری ریال 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 40 پیسے رہی۔

ٹیگز: