اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے عبدالرحمٰن عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کر دیا۔ جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں سنایا گیا فیصلہ ختم ہونے کے بعد اس سے متعلق ریمارکس بھی مؤثر نہیں رہے۔ اسی بنیاد پر ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی گئی۔