سائبیریا میں سائنسدانوں کا آئس ایج دور کے گراس لینڈ کو بنانے کا منصوبہ

سائبیریا میں سائنسدانوں کا آئس ایج دور کے گراس لینڈ کو بنانے کا منصوبہ

ماسکو: دیو قامت ہاتھی اور بڑے بڑے جانور روس کے برفانی حصوں میں پھر سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔

سائبیریا کے قطبِ شمالی میں 50 مربع میل پر پھیلے پلیسٹو سین پارک میں سائنسدان آئس ایج دور کے گراس لینڈ کو بنانے کے لیے بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ جگہ اُن گلیشیئرز کے لیے مشہور ہے جس نے 12 ہزار سال پہلے سے برصغیر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ 
سائنسدان جینیاتی تبدیلیاں کرکے ہزاروں سال پہلے کے دیو قامت میمتھ ، بھیڑیے، شیر اور کئی جانوروں کو لیب میں تخلیق کرکے اس پارک میں آباد کرنے کی کوشش کریں گے۔
ابھی اس پارک میں جنگلی گھوڑے، ہرن اور بیلوں کی بڑی آبادی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں