برطانیہ میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے افراد گرفتار

برطانیہ میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے افراد گرفتار

لندن: ایران نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پردھاوا بولنے والے شرپسند عناصر گرفتار کرلیے گئے ہیں۔بہرام قاسمی نے حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ چند عناصر نے گزشتہ روز لندن میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر دھاوا بولنے کے علاوہ پرچم کی توہین بھی کی تھی۔

اس واقعے کی اطلاع پرایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں موجود برطانوی سفیر سے شدید احتجاج کیا۔

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ چلاکر انھیں کڑی سزا دی جائے۔