Get Alerts

پاکستان میں کرونا وائرس کی تعداد بڑھ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کی تعداد بڑھ گئی

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے 2 مزید مریض سامنے آگئے جس کے بعد سندھ سے رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 2 مزید مریض سامنے آگئے جس کے بعد سندھ سے رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 جب کہ مجموعی 19 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک مریض کا تعلق حیدرآباد جبکہ دوسرا مریض کراچی کا رہائشی ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض نے شام سے دوحا کے ذریعے کراچی کا سفرکیا تھا جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض نے ایران سے دبئی کے ذریعے کراچی سفرکیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس وقت 14 کرونا وائرس کے مریض زیرِعلاج ہیں جبکہ ایک مریض مکمل طورپرصحتیاب ہوچکا ہے۔