بنگلادیش کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر 

   بنگلادیش کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر 

ڈھاکا: بنگلادیش کے ٹی وی چینل میں29سالہ  خواجہ سرا تشنوا انن کو بطور نیوز اینکر ملازمت مل گئی اور وہ ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر بن گئی ہے ۔ 

عالمی نیوز ادارے کے مطابق بنگلادیش کے ایک ٹی وی چینل پر پہلی بار کسی خواجہ سرا نے خبریں پٹرھیں اور یہ اعزاز تشنوا انن کے حصے میں آیا جن کو خواتین کے عالمی دن پر بنگالی ٹی وی بوئی شاخی میں خواتین سے متعلق خبروں سمیت عالمی سیاست اور ملکی حالات پربھی خبریں  پٹرھیں اور اپنی زندگی کے اس اہم موقع پہ جزبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور  زارو قطار رو پڑی۔

یہ واضع رہے کہ بنگلادیش میں اب خواجہ سراوٗں کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے ۔2013 میں اسے تیسری جنس کے طور پہ رجسٹرڈ کرنے کا قانون بنا تھا، 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ملا، 2019 اور 2020 میں کئی فلاحی منصوبے بنے اور پچھلے برس نومبر میں خواجہ سراوٗں کے لیے پہلا دینی مدرسہ بھی کھولا گیا۔