سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ ،بڑی خوشخبری 

govt-employees-get-25-increase

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے محکمہ خزانہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر غور و خوص کریگی۔

 وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021سے گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات کی تھی کہ وہ اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کرے .

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ محکمہ خزانہ کی جانب سے مرتب کردہ سفارشات کے بعد کر دینگے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ ا جلاس میں محکمہ خزانہ کے حکام بھی شرکت کرینگے اجلاس  چیف  سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیرصدارت ہو گا ۔