ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کی نامزدگی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کی نامزدگی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا
کیپشن: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کی نامزدگی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم عمران خان کو امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما بعض مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلی فون پر مشاورت کی جبکہ اتحادیوں نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا عزم کیا۔اتحادیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ڈپٹی چیئرمین کے لئے جس کو بھی نامزد کریں گے فیصلہ قبول ہوگا۔ 

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے ابھی تک امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی۔ 

اپوزیشن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف)  کے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔ 

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 12 مارچ کو ہونے جا رہا ہے جس میں صادق سنجرانی حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔