پنجاب حکومت کی ترین گروپ کے اراکین کیخلاف کارروائیاں 

پنجاب حکومت کی ترین گروپ کے اراکین کیخلاف کارروائیاں 
سورس: File

لاہور : پنجاب حکومت نے ترین گروپ اور ناراض اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف کارروائی شروع کردی ہیں۔ اجمل چیمہ کی بسیں بند کردیں۔

نیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اور وزیر اعلی انسپیکشن کمیٹی اجمل چیمہ کا کاروبار بند کرنا شروع کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر کی 25 سے زائد بسیں مختلف علاقوں میں بند کر دیں۔ 

واضح رہے کہ صوبائی وزیراجمل چیمہ ترین گروپ کے اہم رہنما اور وزیراعلی پنجاب تبدیلی کے حامی ہیں۔ ترین گروپ کے صوبائی وزیراجمل چیمہ کا فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔

مصنف کے بارے میں