Get Alerts

بہت دیر ہوچکی، دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں، عمران خان ڈرامہ بازی بند کرو: مریم نواز 

بہت دیر ہوچکی، دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں، عمران خان ڈرامہ بازی بند کرو: مریم نواز 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کہتی ہیں اب بہت دیر ہو چکی عمران خان کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی۔ 

  

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش ہے۔

  

مریم نواز نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان  وہی کچھ کرسکتا تھا جو اس نے پونے چار سال میں کیا۔ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا۔ اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں - ڈرامہ بازی بند کرو۔ یہ دن تو آنا ہی تھا۔