قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایاجائیگا ؟تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ کب تک ہوگا ؟

قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایاجائیگا ؟تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ کب تک ہوگا ؟

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ18 مارچ کو قومی  اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے ،21 مارچ تک عدم اعتماد پر فیصلہ ہو جائیگا، ہماری پوری توجہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر ہے ،وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس معاملے کو بعد میں دیکھیں گے ۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ  کہاکہ اپنے لیڈر کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے اسلام آباد پوری طرح تیار ہے، جب بھی قائد کا حکم ہوگا ہم ڈی چوک اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عدم اعتماد ہوگا چوروں ڈاکوں اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف، عوام کا جم غفیر اپنے اس لیڈر پر اعتماد کا اظہار کرے گا جس نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی جس کو دنیا اس کے ویژن، ایمانداری اور امن پسندی کی وجہ سے جانتی ہے جو دنیا میں پاکستان کی مثبت شناخت کی علامت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بہت سی سیاسی جماعتیں ڈی چوک اسلام آباد میں جلسے کرتی ہیں لیکن انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع سب سے منفرد اور تاریخ ساز ہوگا۔