مس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل چیک ری پبلک کی ماڈل  نے جیت لیا

 مس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل چیک ری پبلک کی ماڈل  نے جیت لیا

ممبئی :یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں۔اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔


کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل 2006ء میں چیک ری پبلک کی حسینا یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں