اگلے ماہ سینیٹ کا الیکشن لڑوں گا، کسی ایک نہیں سب جماعتوں کا امیدوار ہوں گا: محسن نقوی

اگلے ماہ سینیٹ کا الیکشن لڑوں گا، کسی ایک نہیں سب جماعتوں کا امیدوار ہوں گا: محسن نقوی

اسلام آباد : سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ماہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے سب کے امیدوار ہوں گے کیونکہ انھوں نے سیاسی شناخت کے لیے اپنا ذہن نہیں بنایا ہے۔

وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے دن میں ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم ذمہ داری کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس پر بات چیت جاری ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر صوبے میں ان کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا جس پر وہ شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی اور اسے ممکن بنایا۔

مصنف کے بارے میں