Get Alerts

بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے، پاکستان

بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے، پاکستان

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور افغان سرزمین کے ذریعے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے اور اس کے دہشت گردوں سے روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان افغان سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال کے لیے نہیں چھوڑے گا، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، اور طالبان حکومت نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ افغان دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیمیں افغانستان سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا اور دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو قتل کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ بھی برآمد کیا۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ افغانستان دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، تاہم پاکستان ایک محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس پر عمل درآمد ہی امن قائم رکھنے کا واحد راستہ ہے۔

ٹیگز: