اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، اور وہ مذاکرات کے دوران بھی جنگ کر دیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لودھی نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی بھی ملک سنجیدہ ثالثی یا جنگ رکوانے کی کوشش نہیں کر رہا، کیونکہ صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت کو ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہوگی اور ایران میں رجیم چینج کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
وائس ایڈمرل (ر) محمد سلیم نے خبردار کیا کہ اگر ایران اور خلیجی ممالک ایک دوسرے پر حملے کریں گے تو وہ اسرائیل کے کھیل کا حصہ بن جائیں گے۔