کراچی/اسلام آباد: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں جاری کشیدگی کی وجہ سے مسلسل متاثر ہو رہی ہیں اور آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 10 پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے مشرق وسطیٰ کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور اسلام آباد سے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جانے والی 20 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 1600 تک پہنچ چکی ہے۔