منامہ:بحرین کے حکام نے ایک بھارتی شہری، نتن موہن کو حراست میں لے لیا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سٹریٹجک مقامات کا حساس جغرافیائی ڈیٹا، تصاویر اور ویڈیو جاسوسی کی معلومات اسرائیل کی بیرونی انٹیلی جنس سروس، موساد کو فراہم کی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اہم مقامات کی تصاویر اور ایسی آپریشنل معلومات شیئر کیں جو غیر ملکی انٹیلی جنس کے تجزیے اور اہداف کے تعین میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم کیس کی تکنیکی تفصیلات یا تحقیقاتی جزئیات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور قطر نے ایک ہفتہ قبل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا تھا، جن پر ان ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے تاکہ ان خلیجی ممالک میں مزید بے چینی پھیلانے اور موجودہ کشیدگی کو وسیع کیا جا سکے۔