چین نے اقتصادی راہداری پر بھارتی خدشات کو پھر مسترد کر دیا

چین نے اقتصادی راہداری پر بھارتی خدشات کو پھر مسترد کر دیا

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر اقتصادی راہدرای پر بھارت کے اعترضات کو بلا جواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو مبالغہ آرائی سے باز رہے ہیں،چین نے اپنی فوجی ترقی پر بھارت کے خدشات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
اقتصادی راہداری کی ہی بدولت ہی یورپ اور ایشیا میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے کرنے کیلیے چینی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے، بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیئے۔
بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میں شائع مضموں میں کہا گیا ہے کہ بھارت سرکار کا کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر پاکستان اور بھارت کے تنازعات میں دخل اندازی کر رہا ہے جو سراسر مفروضوں پر مبنی کہانی ہے ۔بھارت کا کہنا ہے کہ چین اقتصادی راہداری کی بدولت متنازع علاقے کشمیرپر پاکستان کے مستقل کنٹرول کو جوازفراہم کر رہا ہے۔