پانی کے ڈرم میں کیمرہ نصب کرنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پانی کے ڈرم میں کیمرہ نصب کرنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

نیویارک: جانوروں کے ماہر نے جانوروں کے پانی پینے کی حرکات کو نوٹ کرنے کے لیئے باقاعدہ طور پر ایک بڑے ڈرم میں کیمرہ نصب کردیا ۔
کیمرہ نصب کرنے کے چند منٹوں بعد ہی انو کھی ترین ریکارڈنگ ہونے شروع ہو گئی ۔ شہری جان ویلز نے کیمرہ تجرباتی طور پر نصب کیا تھا ۔ تاہم اسے نہیں پتہ تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہو جائے گی ۔
اس بالٹی سے پانی پینے کے لیے آنے والے جانوروں کی تعداد پچاس سے زائد رہی اور ہر ایک کی حرکت دوسرے سے مختلف تھی ۔ جسے دیکھنے کے بعد شائقین کو بہت پسند آئی ہے ۔نامعلوم جنگل میں بنائی گئی اس ویڈیو میں جانوروں کے پانی پینے اور پیاس بجھانے کے عمل کو دیکھا جاسکتا ہے ۔