سرفراز احمد بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے:معین خان

سرفراز احمد بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے:معین خان
کیپشن: تصویر ٹؤئٹر

کراچی:سابق کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، سرفراز ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کے لیے آئیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بلاخوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، پاکستان کے پاس اچھے پلیئرز ہیں، اچھے نتائج دے سکتے ہیں، اگر اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے تو یقینی طور پر جیت ہوگی، کھلاڑی یہ سوچ کر میدان میں اتریں کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ رمضان ٹورنامنٹس پی ایس ایل فرنچائز کو ایمرجنگ ٹیلنٹ بھی مہیا کرسکتا ہے، رمضان ٹورنامنٹس پاکستان میں صنعت کا درجہ اختیار کرچکے ہیں۔انہوں نے کا کہا کہ دوسری انڈسٹری کے لوگ بھی رمضان ٹورنامنٹس سے مستفید ہوتے ہیں۔