گلوکارہ رابی پیرزادہ نے میرا کو معصوم اداکارہ قرار دیدیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے میرا کو معصوم اداکارہ قرار دیدیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے فلمسٹار میرا کو معصوم اداکارہ قرار دیدیا ۔

اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرا معصوم اداکارہ ہیں انکے منہ پر جو بات آتی ہے وہ بے دھڑک ہو کر بول دیتی ہیں ، دوسری اداکاراﺅں کی طرح ان میں چالاقی اور فریب نہیں اسی وجہ سے مجھے انکا انداز بڑا اچھا لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا کے منہ سے اگر کوئی غلط فقرہ نکل جائے تو پورا میڈیا انکے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتا ہے ۔ میں ذاتی طور پر جس میرا کو جانتی ہوں وہ انتہائی ذہین اور پروفیشنل اداکارہ ہیں.

انہیں صرف اپنے کام سے محبت ہے جس کا منہ بولتا ثبوت انکی کامیاب فلمیں ہیں اور وہ آج بھی فلم انڈسٹری کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہیں اورانکی کسی معصومانہ بات پر کسی کو مذاق نہیں اڑانا چاہیے ، میں دل و جان سے میرا کی عزت کرتی ہوں اور ہر قدم انکے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہوں گی ۔