مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم نہ ہوئی ، کم عمر لڑکی کو ہتھکڑی لگانے کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم نہ ہوئی ، کم عمر لڑکی کو ہتھکڑی لگانے کی ویڈیو وائرل
سورس: screen shot

بیت المقدس،مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم نہیں ہوسکی ۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج  اسرائیلی فوج کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، وڈیو میں مریم گرفتاری کے بعد مسکرا رہی ہے۔

  دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا خوف نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا،مسکراہٹ چہرے پر سجا لی اور کہا وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارےچہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

مریم کا کہنا تھا کہ اسے ایک لڑکی کو تشدد سے بچانے پر گرفتار کیا گیا وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔