Get Alerts

پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی ویب سائٹس ہیک، حساس معلومات لیک

پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی ویب سائٹس ہیک، حساس معلومات لیک

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائیوں کا دائرہ سائبر محاذ تک پھیل چکا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق، پاکستانی سائبر ماہرین نے متعدد بھارتی دفاعی اداروں کی ویب سائٹس کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے، جن کا ڈیٹا اب ڈارک ویب پر دستیاب ہے۔

ہیک کی گئی سائٹس میں آسام رائفلز، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن پورٹل شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس پر واضح پیغامات درج کیے گئے ہیں جن میں بھارت پر دہشتگردی کے فروغ کا الزام لگایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی "آپریشن سالار" کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان نے بھارت کی سائبر سرگرمیوں کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ بھارت کی سائبر سیکیورٹی کے دعووں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ٹیگز: