Get Alerts

بھارتی سائبر حملوں کے خلاف پاکستانی ہیکرز کا 'آپریشن سالار'، چار اہم بھارتی ویب سائٹس ہیک

بھارتی سائبر حملوں کے خلاف پاکستانی ہیکرز کا 'آپریشن سالار'، چار اہم بھارتی ویب سائٹس ہیک

اسلام آباد:بھارت کی جانب سے مبینہ سائبر حملوں اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ رضاکار ہیکرز پر مشتمل ایک گروپ نے "آپریشن سالار" کے عنوان سے ایک منظم سائبر مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد بھارتی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی میں بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا، جن پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا ہے، جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان ویب سائٹس کا حساس ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے۔ہیکرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی سائبر جارحیت، پاکستان مخالف مواد اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ردعمل ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر "آپریشن سالار" کا ہیش ٹیگ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اور متعدد صارفین اس کارروائی کو بھارتی سائبر جارحیت کا "منہ توڑ جواب" قرار دے رہے ہیں۔حکام کی جانب سے تاحال اس سائبر کارروائی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: