Get Alerts

نواز شریف کی سیز فائر معاہدے پر مسلح افواج اور قیادت کو مبارکباد

نواز شریف کی سیز فائر معاہدے پر مسلح افواج اور قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو عزت اور سرفرازی عطا کی۔

نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور پوری مسلح افواج کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کو اہمیت دیتا ہے، لیکن اپنے دفاع سے بھی پوری طرح واقف ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر راضی ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دونوں ملکوں کو دانشمندانہ فیصلے پر سراہا اور مبارکباد دی۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری طور پر فائرنگ روکنے پر اتفاق کیا ہے، جو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں جانب سے تمام فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی۔

ٹیگز: