Get Alerts

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیب قوانین میں فوری طور پر ترمیم کی ضرورت ہے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے ، بے گناہ تھا اسی لیے عدالت نے رہا کر دیا ہے ۔