بھارتی فلمی ستاروں کی کھیتی باڑی اور باغبانی کرنے کی تصاویر وائرل 

Salman Khan Saif Ali Khan, stars cultivating.
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: پوری دنیا میں لاک  ڈاؤن نے جہاں لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا تھا ایسے میں بھارتی فلمی ستاروں نے اپنے وقت کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے  باغبانی ، کھیتی باڑی کی طرف توجہ دی ۔ جس کی وجہ سے پورے بھارت ہی نہیں بلکہ  دنیا بھر میں انکے چاہنے والوں نے اس جذبے کو پسند کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بالی ووڈ دبنگ خان یعنی سلمان خان اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی کھیتی باڑی کرتے ہوئے تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے تھے ۔ 

سلمان خان کا کہنا ہے کہ  یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میں نے کھیتی باڑی کی ہے ۔ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں فارم پر جاتاہوں ، وہاں بلکل ایک مزدور کسان کی طرح ہی محنت کرتاہوں ۔ لاک ڈاؤن کے دوارن وقت بہت زیادہ تھا ، میں نے بہت زیادہ کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو کھیتی باڑی کی طرف راغب کروں کیونکہ ہمارے ملک کی پہچان ہی زراعت ہے ۔ انہوں نے اپنے فارم ہاؤس پر کھیتی باڑی کرنے کی تصاویر پر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں ۔ 

اسی طرح سیف علی خان بھی اپنے صاحبزادے نواب تیمور علی خان کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ ان کی تصاویر کو چاہنے والوں بے حد پسند کیا ہے ۔ خاص طور پر ان کے ساتھ تیمور خان کے مٹی سے پیار کی تصاویر کافی کیوٹ دکھائی دے رہی تھیں ۔ 

جیکی دادا یعنی  جیکی شیرو ف بھی باغبانی کے دلدادہ ہیں ۔ ان کی لاک ڈاؤن ہی نہیں اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں ۔

بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر بھی کھیتی باڑی کے دلدادہ ہیں ۔ ان  کی بھی تصاویر سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ مجھے پچپن سے ہی کھیتی باڑی اور باغبانی کا شوق تھا۔

بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نواز الدین صدیقی کا تعلق بھی دیہاتی ماحول سے ہے اور وہ کھیتی باڑی ، باغبانی کو بھی پسند کرتے ہیں  ۔

بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی  بھارتی اداکارہ روبینہ دلیکن لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ہماچل پردیش والے گھر کے لان میں باغبانی کرتی ہیں ۔