قومی ائیر لائن کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان، 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوگی

The announcement of the new Umrah policy by the PIA will take effect by December 31
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی 2020ء کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوگی۔

پی آئی اے کی جانب سے گروپ بکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے تحت کم از کم افراد کا گروپ اپنی پیشگی بکنگ کرا سکتا ہے۔ عمرہ کے ٹکٹس آن لائن بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی مسافر یا گروپ کے افراد بکنگ کی تاریخ میں تبدیلی کرانا چاہیں تو انھیں سات یوم کے اندر بغیر کسی اضافی رقم ادا کئے سہولت دی جائے گی۔

پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو مقدس مقامات سے پاکستان واپسی پر کم از کم پانچ لیٹر آب زم زم ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں بیگج الاؤنس 40 کلوگرام جبکہ شیر خوار کی مد میں 10 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

عمرہ زائدین کو مدینہ منورہ اور جدہ تک سامان لے جانا چاہتے ہیں ان کیلئے زیادہ سے زیادہ حد چھتیس کلو گرام رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے اکانومی کلاس کا کرایہ 96 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں کیلئے لاگو ہوگا۔

تاہم کراچی سے سعودی عرب جانے کیلئے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ ٹیکس کیساتھ 91000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔