آئی جی سندھ کے معاملے سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، شبلی فراز

Pakistan,Shibli faraz, Sindh Government,IG
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا اور ہماری کوشش ہے کہ آٹے کی قمیت مزید نہ بڑھے جبکہ متوسط طبقے کو سبسڈی ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا سندھ حکومت انٹر نیشنل مارکیٹ سے بھی زائد ریٹ پر گندم دے رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کے جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس 1650 کر دی گئی جس سے کسان بھی خوش ہوں گے اور ان کو اپنی فصل کی اچھی قمیت مل جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا آئی جی سندھ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا واقعے پر سندھ حکومت کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے اور وفاقی حکومت کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا کیونکہ یہ صوبائی معاملہ تھا۔ سندھ حکومت نے ہر معاملے پر سیاست کی ہے اور سندھ حکومت کو شک کا فائدہ نہیں دے سکتے تھے بلکہ آئی جی سندھ پولیس کو بھی معاملے کی انکوائری کرانی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں وبا کے کیسز اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں جو تشویش ناک ہے اور حکومت ان شعبوں کو بند کرے گی جس سے روزگار متاثر نہ ہوں۔ 

خیال رہے کہ مزارِ قائد کی بے حرمتی کے  پسِ منظر میں رونما ہونے والے واقعے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کر لی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی۔

کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ آفیسرز کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ان آفیسرز کے خلاف  کارروائی جنرل ہیڈ کوارٹر میں عمل میں لائی جائے گی۔