کراچی واقعے پر پاک فوج کا اقدام قابل تحسین ہے، بلاول بھٹو

Pakistan, Bilawal Bhutto, Gilgit Baltistan,Army chief
کیپشن: فوٹو/بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا

نگر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کو جو بھی حقوق ملے ہیں وہ ہماری پارٹی نے دیے ہیں اور 2018 سے میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دینا ہے اور ہم جی بی کے عوام شمولیت کے لئے تحریک چلا رہے ہیں اور یہ ماننے کو تیار نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 نومبر کو پیپلز پارٹی حکومت بنا رہی ہے اور ہم عوام دوست معاشی پالیسی لے کر آئیں گے جبکہ پڑھے لکھے نوجوان ڈگری ہاتھ میں لے کر پھر رہے ہیں لیکن نوکری نہیں مل رہی۔ شک ہے یہ صوبے کے بدلے گندم کی سبسڈی واپس لے لیں گے اور صوبہ بننے سے پہلے ٹیکسز کا نوٹی فکیشن بنا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی گلگت بلتستان والوں کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دے گی اور ان پہاڑوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جی بی کو آئینی حقوق دلاؤں گا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے ایکشن لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس عمل سے اداروں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ شروعات ہے جبکہ جمہوریت کیلئے اسے آگے لے کر چلیں گے۔

مزارِ قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر رونما ہونے والے واقعے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کر لی گئی اور یہ انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی۔ کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ آفیسرز کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ان آفیسرز کے خلاف  کارروائی جنرل ہیڈ کوارٹر میں عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں آئی جی سندھ کے واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کراچی واقعہ کا نوٹس لینے پر پاک فوج کے سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا تھا اور شفاف انکوائری پر ان کے احکامات کو بھی سراہا۔