تربیلا: پاکستان آرمی اور روسی آرمی کی تربیلا میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں کو ’’دوروزبا فائیو ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کی فوجیں انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار ، ریپلنگ اور اسکائی ڈائیونگ کی تیاریوں کی مشق میں مصروف ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ورزش کا حصہ ہیں۔
Pakistan - Russian Federation Special Forces joint exercise #DRUZHBA-V underway at Tarbela. The participating troops busy in practicing Counter Terrorism drills and procedures, rappelling and preparations for sky diving. Sports activities are also part of exercise. pic.twitter.com/538ugAzQhP
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 10, 2020
خیال رہے کہ اس قبل بھی پاکستان اور روس کے درمیان 4 مرتبہ جنگی مشقیں ہو چکی ہیں۔ ان مشقوں کا آغاز 2016 میں ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔