ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے پر وسیم اکرم نے روی شاستری ، کوہلی کو کیا پیغام دیا ۔۔۔ ؟

ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے پر وسیم اکرم نے روی شاستری ، کوہلی کو کیا پیغام دیا ۔۔۔ ؟

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی ہیڈکوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی سے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ بھارتی کرکٹرز کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے روی شاستری کو کمنٹری بکس میں واپس آنے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

کرکٹ ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کی مدت ختم ہونے پر انہیں خصوصی پیغام دیا ہے ۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک شاندار لیڈر ہیں، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے چیمپئن کی طرح پرفیکٹ اختتام کیا، آخری دن بھی ہم نے ان کی لیڈرشپ کو دیکھا۔

وسیم اکرم نے روی شاستری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا دل اپنے پرانے دوست روی شاستری سے ملتا ہے اور میرا مشورہ ہے کہ آپ کمنٹری باکس میں واپس آجائیں۔

وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے لیے روی شاستری کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے اچھے دوست شیزی، یہ آپ کا بطور کوچ آخری ٹورنامنٹ تھا، میرے خیال سے آپ نے گزشتہ تین سال میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔

سابق کپتان نے روی شاستری کی کمنٹری میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہےکہ بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے واپسی ہوچکی ہے جس کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی بھی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں، کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ راہول ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔